براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 35 فیصد کی نمو

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 35 فیصد کی نمو ریکارڈ ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 863 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 35 فیصد کی نمو ریکارڈ ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 863 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 640 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بجلی کے شعبےمیں 434 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے 439 ملین ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے۔تیل و گیس کے شعبے میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 130 ملین ڈالر ، مالیاتی بزنس 91 ملین ڈالر، پٹرولیم ریفائننگ 44 ملین ڈالر، فارما 33 ملین ڈالر ، تمباکو اور سگریٹ 25 ملین ڈالر ، تجارت 23 ملین ڈالر، مشروبات 17 ملین ڈالر، تعمیرات 16 ملین ڈالر ، سیمنٹ 15 ملین ڈالر اور دیگر متفرق شعبہ جات میں 36 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔

چین براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے پہلے نمبرپر ر ہا ، مالی سال کےپہلے 6 ماہ میں چین کی سرمایہ کاری کا حجم 293 ملین ڈالر، یو کے 122 ملین ڈالر، ہالینڈ 69ملین ڈالر، امریکا 61ملین ڈالر، سنگاپور 33 ملین ڈالر ، سوئٹزرلینڈ 25 ملین ڈالر، ملائیشیا 19 ملین ڈالر ، جنوبی کوریا 18 ملین ڈالر، یو اے ای 17 ملین ڈالر اور دیگر ممالک نے 16 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔