اشیائے خوراک کی درآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ میں 19 فیصد کی کمی

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):اشیائے خوراک کی درآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 3.957 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):اشیائے خوراک کی درآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 3.957 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 4.914 ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ دسمبر میں اشیائے خوراک کی درآمدات کاحجم 607 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 27 فیصدکم ہے۔ دسمبر 2022 میں اشیائے خوراک کی درآمدات کاحجم 834 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ہوئی۔ نومبر میں اشیائے خوراک کی درآمدات کا حجم 717 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں کم ہو کر 607 ملین ڈالر ہو گیا۔