چترال اور دیر بالا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں3.9 درجہ شدت کا زلزلہ

اسلام آباد ۔20 فروری (اے پی پی) چترال اور دیر بالا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کی صبح چترال،دیر بالا اور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر …

اسلام آباد ۔20 فروری (اے پی پی) چترال اور دیر بالا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کی صبح چترال،دیر بالا اور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply