اسلام آباد ۔20 فروری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیار کارروائی کے لئے پر عزم ہیں۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بر سراقتدار آئی اس قوت ملک توانائی بحران اور دہشتگردی میں جکڑا ہوا تھا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقتدار میں …
وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیار کارروائی کے لئے پر عزم ہیں،مائزہ حمید
اسلام آباد ۔20 فروری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیار کارروائی کے لئے پر عزم ہیں۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بر سراقتدار آئی اس قوت ملک توانائی بحران اور دہشتگردی میں جکڑا ہوا تھا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اور اس سلسلہ میں انھوں نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جس کی بدولت شمالی وزیرستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں امن کا قیام عمل میں آیا۔









