پاکستان کشمیریوں کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا، یہ ایک قومی مسئلہ ہے ‘ہم سب کو کشمیر کی آواز لے کر آگے چلنا ہے‘ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا، کشمیر ایک قومی مسئلہ ہے اور ہمیں اس پر مل کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو یہاں پی این سی اے میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا، کشمیر ایک قومی مسئلہ ہے اور ہمیں اس پر مل کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو یہاں پی این سی اے میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور حریت رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ ہم سب کو کشمیر کی آواز لے کر آگے چلنا ہے، حکومت پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ اس کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ ظلم و ستم سے بھری پڑی ہے، کنند پوش پورہ کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ ایسے بے شمار واقعات سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بے نقاب کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply