اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے اتحاد و اتفاق سے دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم سمیت شکست دے گی۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام پاکستانیوں نے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا …
دہشت گردی کے خلاف تمام پاکستانیوں نے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب جانوں کی قربانیاں دی ہیں‘ وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے اتحاد و اتفاق سے دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم سمیت شکست دے گی۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام پاکستانیوں نے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن پاکستان میں جاری ترقی و استحکام سے خائف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے جو کامیابی تک جاری رہے گا۔









