پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت پانامہ لیکس کیس میں تمام فریقین کے بعد ہمارے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر جھوٹ بے نقاب ہوتا دیکھتے ہی پی ٹی آئی نے جھوٹ ‘فراڈ اور بے بنیاد الزامات پر مشتمل کاغذات کا پلندہ سپر یم کورٹ میں پیش کر دیا ہے ‘مسلم لیگ (ن) ان …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت پانامہ لیکس کیس میں تمام فریقین کے بعد ہمارے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر جھوٹ بے نقاب ہوتا دیکھتے ہی پی ٹی آئی نے جھوٹ ‘فراڈ اور بے بنیاد الزامات پر مشتمل کاغذات کا پلندہ سپر یم کورٹ میں پیش کر دیا ہے ‘مسلم لیگ (ن) ان تمام الزامات کو مستر د کرتی ہے ‘ان نئے دستاویزات میں بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ‘عمران خان بدقسمت ایم این اے ہیں جو بجٹ تقریر بھی نہیں کرسکے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے رُکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک جماعت نے عجیب ہجان پیدا کیا ‘الزامات کی بھرمار کر دی گئی ‘حکومت نے پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آتے ہی مثبت اقدامات اٹھائے اور معاملہ سپر یم کورٹ بھجوانے کے لئے سپر یم کورٹ کو خط لکھا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بغیر ثبوتوں کے عدالت چلے جاتے ہیں‘لیکن پاکستان کی سب سے بڑی عدالت شواہد اور سچ پر فیصلہ دیتی ہے ۔

Leave a Reply