اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) ابوظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش آئیڈیکس میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پانچ روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچے۔ انہیں اس دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع نے دی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ابوظہبی دورے کے دوران مصر ، اٹلی …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے مصر ، اٹلی ، روس، یوکرین کے وفود کے علاوہ عالمی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) ابوظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش آئیڈیکس میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پانچ روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچے۔ انہیں اس دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع نے دی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ابوظہبی دورے کے دوران مصر ، اٹلی ، روس، یوکرین کے وفود کے علاوہ عالمی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی کمپنی روسوبورون ایکسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی۔ روس کے وزیر تجارت و صنعت مسٹر ڈیوس مارٹن بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے چائنیز کمپنی (اے ایل آئی ٹی) کے صدر نے بھی ملاقات کی۔اسکے علاوہ یوکرےن اور اٹلی کے وفود نے بھی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بات چیت کی ہے۔









