حکومت نے فوجی عدالتوں کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس میں سینٹ میں جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی مشاورتی اجلاس میں مدعو کر لیا

حکومت نے فوجی عدالتوں کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس میں سینٹ میں جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی مشاورتی اجلاس میں مدعو کر لیا مشاورتی اجلاس 23 فروری کو ہوگا، سردار ایاز صادق صدارت کریں گے اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی لیڈرز کے علاوہ سینٹ میں جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز …

حکومت نے فوجی عدالتوں کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس میں سینٹ میں جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی مشاورتی اجلاس میں مدعو کر لیا
مشاورتی اجلاس 23 فروری کو ہوگا، سردار ایاز صادق صدارت کریں گے

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی لیڈرز کے علاوہ سینٹ میں جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی 23 فروری کو ہونے والے مشاورتی اجلاس میں مدعو کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے درخواست کی ہے کہ سینٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی مشاورتی اجلاس میں مدعو کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر مشاہد اﷲ خان، پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر تاج حیدر، پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے سینیٹر مشاہد حسین سیّد، پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹر محمد اعظم محمد خان سواتی، بی این پی (مینگل) کی طرف سے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مسلم لیگ فنکشنل کی طرف سے سینیٹر سیّد مظفر حسین شاہ، بی این پی (عوامی) کی طرف سے سینیٹر میر اسرار اﷲ خان زہری، نیشنل پارٹی کی طرف سے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، جماعت اسلامی کی طرف سے سینیٹر سراج الحق ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ، جے یو آئی (ف) سینیٹر محمد طلحہ محمود، اے این پی کی طرف سے سینیٹر الیاس احمد بلور، ایم کیو ایم کی طرف سے سینیٹر سیّد طاہر حسین مشہدی جبکہ فاٹا کی طرف سے سینیٹر ہدایت اﷲ کو مشاورتی اجلاس میں مدعو کرنے کیلئے نام بھجوائے گئے ہیں۔

Leave a Reply