پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم احتساب پر مناظرہ کرنے کو تیار ہیں، خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قائم نہ کرنے والے نیب اور ایف بی آر پر الزام تراشی کر رہے ہیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کوعدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا ہے، عالمی ادارو ں کے جائزوں میں خیبر …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم احتساب پر مناظرہ کرنے کو تیار ہیں، خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قائم نہ کرنے والے نیب اور ایف بی آر پر الزام تراشی کر رہے ہیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کوعدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا ہے، عالمی ادارو ں کے جائزوں میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کی ناقص کار کردگی سب کے سامنے ہیں ۔ منگل کو یہاں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایف بی آر اور نیب پر الزامات لگانا درست عمل نہیں کہا وہ حکومت کے اشاروں پر کام نہیں کرتی ، نیب کے چئیرمین کو حکومت نہیں بلکہ ججز کمیشن تبدیل کر تا ہے۔

Leave a Reply