وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کی چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، قوم ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے پرعزم اور متحد ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، قوم ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے پرعزم اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

Leave a Reply