اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) بدھ کو ترکی کے 3 روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان ترکی کی اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مختلف وفاقی وزراءاور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ دورہ کے دوران وزیراعظم مختلف دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی …
وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) ترکی کے 3 روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) بدھ کو ترکی کے 3 روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان ترکی کی اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مختلف وفاقی وزراءاور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ دورہ کے دوران وزیراعظم مختلف دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ترک قیادت کے ساتھ وسیع تر مشاورت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ جمعرات کو انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ پاک ترک اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا قیام 2009ءمیں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سیاسی سطح پر مشاورت کے لئے فریم ورک کے طور پر عمل میں لایا گیا۔ یہ میکنزم دوطرفہ قیادت کو سٹریٹجک فوکس اور رہنمائی فراہم کرتا اور مستقبل کے لئے ایک وژن ترتیب دینے میں معاونت کرتا ہے۔ کونسل کے تحت 6 مشترکہ ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں جن میں تجارت، توانائی، بینکنگ اور فنانس، مواصلات، ریلوے، تعلیم اور ثقافت و سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔









