برلن۔ 21 فروری (اے پی پی) الجزائر کے صدر عبدالعزیز ب.وطفلیکہ کے علیل ہونے کے باعث جرمن چانسلر انجیلا مرکل کادورہ موخر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اعلان کے مطابق مرکل کو پیر کی شام الجزائر کے دارالحکومت پہنچنا تھا اور انہیں منگل کو صدر بوطفلیکہ سے ملاقات کرنا تھی۔ الجزائر کے صدر کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کو لاحق سانس کی …
جرمن چانسلرکا الجزائر کا دورہ ملتوی

مزید خبریں
برلن۔ 21 فروری (اے پی پی) الجزائر کے صدر عبدالعزیز ب.وطفلیکہ کے علیل ہونے کے باعث جرمن چانسلر انجیلا مرکل کادورہ موخر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اعلان کے مطابق مرکل کو پیر کی شام الجزائر کے دارالحکومت پہنچنا تھا اور انہیں منگل کو صدر بوطفلیکہ سے ملاقات کرنا تھی۔ الجزائر کے صدر کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کو لاحق سانس کی نالیوں کی تکلیف میں شدت پیدا ہو گئی ہے اور اس لیے وہ جرمن چانسلر سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ 79 سالہ صدر گزشتہ 11برسوں کے دوران کئی مرتبہ علاج کے لیے فرانس جا چکے ہیں۔ وہ 1999ءسے الجزائر کے صدر چلے آ رہے ہیں اور ان کی موجودہ مدت صدارت 2019ءمیں ختم ہو گی۔








