نیویارک ۔ 21 فروری (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے عسکریت پسند عرب خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں اور دوسرے پر تشدد واقعات میں بھی ملوث ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس تنظیم نے واضح کیا کہ داعش کے ہاتھوں عرب خواتین کے اغوا، مار پیٹ، جبری شادیوں اور جنسی استحصال کے واقعات سے متعلق دستاویزات …
داعش کے عسکریت پسند عرب خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں ، پر تشدد واقعات میں ملوث ہیں،ہیومن رائٹس واچ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 21 فروری (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے عسکریت پسند عرب خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں اور دوسرے پر تشدد واقعات میں بھی ملوث ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس تنظیم نے واضح کیا کہ داعش کے ہاتھوں عرب خواتین کے اغوا، مار پیٹ، جبری شادیوں اور جنسی استحصال کے واقعات سے متعلق دستاویزات مرتب کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ علاقے حویجہ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والی خواتین کو تشدد اور جنسی استحصال کا سامنا رہا۔








