اسلامک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مارچ سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ حسن ودود نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ حسن ودود نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس میں ملک بھر سے20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں دس مرد اور دس خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض شاہد بلوچ انجام دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply