سعودی عرب کی فلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل کی حمایت

جدہ ۔ 21 فروری (اے پی پی) سعودی عرب نے فلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل کی حمایت کر دی ۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرو نے اٹلی کے ہم منصب اینجلینو الفینو کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ "فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم میں امن و سلامتی کے لئے آبی وسائل کے اشتراک اور مہاجرین کی آباد کاری ایک منصفانہ …

جدہ ۔ 21 فروری (اے پی پی) سعودی عرب نے فلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل کی حمایت کر دی ۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرو نے اٹلی کے ہم منصب اینجلینو الفینو کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ "فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم میں امن و سلامتی کے لئے آبی وسائل کے اشتراک اور مہاجرین کی آباد کاری ایک منصفانہ حل ہے”۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر ہر کوئی اس پر اتفاق کرے تو وہ دو ریاستی حل یا کسی ایک ریاستی انتظامات کو قبول کر سکتے ہیں۔بعد ازاں انتظامیہ حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ بالکل دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply