بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، مستفیض الرحمان اور روبیل حسین کی دوبارہ واپسی

ڈھاکہ ۔ 21 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باﺅلر مستفیض الرحمان اور روبیل حسین کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اوپننگ بلے باز امرالقیس کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران میزبان …

ڈھاکہ ۔ 21 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باﺅلر مستفیض الرحمان اور روبیل حسین کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اوپننگ بلے باز امرالقیس کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 مارچ تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا

مزید خبریں

Leave a Reply