اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) ایتھیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے 48ویں قومی سینئر مینز اینڈ ویمنز ایتھیلٹکس چیمپئن شپ 7مارچ سے کراچی میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 9مارچ تک کھیلی جانیوالی تین روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی ، ائیر فورس، نیوی ، واپڈا، ریلویز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستا ن ، خیبر پختونخواہ …
اٹھائیسویں قومی سینئر مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) ایتھیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے 48ویں قومی سینئر مینز اینڈ ویمنز ایتھیلٹکس چیمپئن شپ 7مارچ سے کراچی میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 9مارچ تک کھیلی جانیوالی تین روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی ، ائیر فورس، نیوی ، واپڈا، ریلویز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستا ن ، خیبر پختونخواہ ، آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے 23اور خواتین کی 21کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ چیمپین شپ کا افتتاح ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل(ر) اکرم ساہی کرینگے ۔








