مسلم لیگ (ن) کے راہنما ڈاکٹر طارق فضل اور دانیال عزیز کاپریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حسب معمول آج بھی سپر یم کورٹ کے فاضل ججز کی ریمارکس اور عدالتی کارروائی توڑ مروڑ کر پیش کی ہے ‘حدیبیہ پیپر ملز کیس پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا اورکارروائی مکمل ہوئی تھی‘ لاہورہائیکورٹ نے یہ کیس دو مرتبہ خارج کیا ہے ‘اس وقت شریف فیملی …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حسب معمول آج بھی سپر یم کورٹ کے فاضل ججز کی ریمارکس اور عدالتی کارروائی توڑ مروڑ کر پیش کی ہے ‘حدیبیہ پیپر ملز کیس پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا اورکارروائی مکمل ہوئی تھی‘ لاہورہائیکورٹ نے یہ کیس دو مرتبہ خارج کیا ہے ‘اس وقت شریف فیملی کیسے کیس پر اثر انداز ہوسکتی تھی ‘سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت کے آغاز پر عندیہ دیا تھا کہ اس سے متعلق کیسز کو یکجا کر کے سنا جائے گا لیکن عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف حنیف عباسی کی پٹیشن التواءکا شکار ہے اور تاحال اس کیس کے ساتھ یکجا نہیں ہوسکی ‘الیکشن کمیشن میں بھی مسلم لیگ ن کے کیسز کی سماعت گوسلو کا شکار ہوتی ہے‘وزیر اعظم چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد ہوتی اور ہٹانے کے لئے کیس جوڈیشل کمیشن کو بجھوایا جاتا ہے ‘اکیلے وزیراعظم تقرر یا تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ایم این اے دانیال عزیز نے منگل کو پی آئی ٹی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ آج بھی عمران خان نے پانامہ کیس کے اختتامی مرحلے میں اعلی عدلیہ کے ریمارکس اور عدالتی کارروائی توڑ مروڑ کر پیش کیے ہیں ۔

Leave a Reply