اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنگلات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور عالمی بنچ مارک کے مطابق ملک میں جنگلات کے تحفظ اور کے اضافہ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایوان صدر میں سالانہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے آغاز پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا …
صدر مملکت ممنون حسین کا ایوان صدر میں سالانہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنگلات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور عالمی بنچ مارک کے مطابق ملک میں جنگلات کے تحفظ اور کے اضافہ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایوان صدر میں سالانہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے آغاز پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جنگلات قومی معاشی استحکام کے فروغ اور ماحولیاتی انحطاط کو کم از کم کرنے کیلئے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارا مذہب جنگ کے دوران بھی درختوں اور جنگلات کو نقصان پہنچانے سے منع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نہ صرف جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کیلئے کوششیں کر رہی ہیں بلکہ شجرکاری میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔









