اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے زیراہتمام کاروباری خواتین کے لیے انسانی وسائل کے انتظام وانصرام کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ30 جنوری کو ہوگی۔ اتھارٹی کےمطابق ورکشاپ ویمن ریسورس سینٹر اینڈ انکیوبیشن لاہور میں ہوگی ، جس میں انسانی وسائل کے انتظام وانصرام ، منصوبہ بندی ،
بھرتی و انتخاب، ٹیم کی ترقی و حکمت عملی اور انسانی وسائل کومجموعی انتظامی نظام میں ضم کرنے بارے معلومات فراہم کی جائے گی ۔ ورکشاپ میں ابھرتی ہوئی اور موجودہ کاروباری خواتین چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروباری مالکان اور خواتین کے کاروبار کے سی ای اوز اور موضوع پر معلومات کو بہتر بنانے کے خواہشمند افراد شرکت کریں گے۔