کراچی۔ 29 جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی ٹیم ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، پولینڈ نے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 7 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لئے جمیکا کے خلاف نبرد آزما ہوگا۔ …
فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ، پولینڈ کی ٹیم کواٹر فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
کراچی۔ 29 جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی ٹیم ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، پولینڈ نے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 7 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لئے جمیکا کے خلاف نبرد آزما ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اومان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ کےکوارٹرفائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔
پولینڈ نے انتہائی سخت مقابلہ کے بعد پاکستان کو 7 کے مقابلہ میں 8 گول سے شکست دیکر کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ پولینڈ کی جانب سے ڈیمیان اور واجسیک نے دو، دو جبکہ مائیکولوج ، میٹیوزگواور ٹوماسز نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول، غضنفر علی اور ارشد لیاقت نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی اور مینجر اولمپیئن دلاور حسین شامل ہیں جبکہ فزیو تھراپسٹ وقاص محمود اور ویڈیو آپریٹر جنید اختر بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم ایونٹ میں 9ویں تا 16ویں پوزیشن کے لئے اپنا میچ پول بی کی چوتھے نمبر کی ٹیم جمیکا کے خلاف کھیلے گا۔








