پاکستان سنگل ونڈوپلیٹ فارم سے پاکستانی برآمدی کنسائنمنٹس کیلئے 77 ممالک کو10 ہزار سے زائد ای فائٹو سرٹیفکیٹس جاری

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان سنگل ونڈو کے پلیٹ فارم سے پاکستانی برآمدی کنسائنمنٹس کے لئے 77 ممالک کو10 ہزار سے سے زائد ای فائٹو سرٹیفکیٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ پاکستان سنگل ونڈو کے ترجمان نے پیرکوبتایا کہ ای فائٹو حب کے ساتھ جاری انضمام کے بعد پاکستان سنگل ونڈو نے زرعی سامان اور اجناس کی درآمدات میں الیکٹرانک فائٹو سینیٹری سرٹیفکیٹس (ای فائٹو)حاصل کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ نومبر …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان سنگل ونڈو کے پلیٹ فارم سے پاکستانی برآمدی کنسائنمنٹس کے لئے 77 ممالک کو10 ہزار سے سے زائد ای فائٹو سرٹیفکیٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ پاکستان سنگل ونڈو کے ترجمان نے پیرکوبتایا کہ ای فائٹو حب کے ساتھ جاری انضمام کے بعد پاکستان سنگل ونڈو نے زرعی سامان اور اجناس کی درآمدات میں الیکٹرانک فائٹو سینیٹری سرٹیفکیٹس (ای فائٹو)حاصل کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ نومبر 2023 میں ای فائٹو حب کے ساتھ انضمام کے بعد پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم سے اشیاء کی برآمدات کیلئے ای فائٹوز بھیجے جارہے ہیں اور اب تک پاکستانی برآمدی کنسائنمنٹس کے لئے 77 ممالک کو 10,000 سے زائد ای فائٹو سرٹیفکیٹس بھیجے جا چکے ہیں۔

انٹرنیشنل پلانٹ پروٹیکشن کنونشن (آئی پی پی سی)کے ای فائٹو حب کے ذریعے ممالک کے درمیان ای فائٹو سرٹیفیکیٹ کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ ای فائٹو حب کے ساتھ انضمام محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور پی ایس ڈبلیو کی مشترکہ کوشش ہے اور یہ پاکستان کی سپلائی چین ٹرانزیکشنز کو ڈیجیٹل کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔پی ایس ڈبلیو کا مقصد تجارتی عمل کو ہموار بنانا ہے۔

ڈی پی پی کے سرحد پار تجارت میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے الیکٹرانک ایپلیکیشن، پروسیسنگ اور درآمدی اجازت نامے کے اجرا کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پودوں اور پودوں سے متعلقہ اشیاء کی درآمد اور برآمد کے لئے ریلیز آرڈر اور فائٹو سینیٹری سرٹیفیکیٹس کے حصول کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔ اس حب کے ذریعے ای فائٹوز کا الیکٹرانک تبادلہ کسٹم کلیئرنس کے دوران تاجروں کو دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔

درآمد کنندگان، کم وقت اورلاگت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ ڈی پی پی سے ان کی درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کے لیے ریلیز آرڈرز کا حصول بغیر ہارڈ کاپی جمع کرائے ممکن ہوگیا ہے جس میں تاجروں کو سنگل ڈیکلریشن کرتے وقت صرف ای فائٹو سرٹیفکیٹ کا نمبر درج کرنا ہوگا۔وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے آٹومیشن کے ذریعے تجارت کو ہموار بنانے کے لیے پی ایس ڈبلیو اور ڈی پی پی کی کاوش کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔ پی ایس ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بھی دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سرحد پار تجارت کو مزید بڑھانے کے لیے وزارت کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا۔

مزید خبریں