اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 240.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی …
فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 240.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 217.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، دسمبرمیں فرانس سے ترسیلات زرکاحجم 42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 39.2 ملین ڈالراوردسمبر2022 میں35.8ملین ڈالرتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 13.43 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 14.41 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








