آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں10 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ ایک، کاکول …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں10 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ ایک، کاکول 4 اور مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ، پارہ چنار،گوپس منفی 5، استور منفی 4،دیر، مالم جبہ منفی3، قلات راولاکوٹ اور بگروٹ میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply