ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ،نوویک جوکووچ مینز سنگلز، آئیگا سویٹیک ویمنز سنگلز مقابلوں میں پہلی پوزیشن پر برقرار،ژینگ کنوین ٹاپ ٹین میں داخل

پیرس۔30جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں شکست کے باوجود سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں شکست کے باوجود پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ ہسپانوی …

پیرس۔30جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں شکست کے باوجود سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں شکست کے باوجود پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکارازکو بھی آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس کے باوجود وہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر برقرار ہیں،روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف تیسرے اور آسٹریلین اوپن چیمپئن اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر بدستور چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں بیلاروس کی آسٹریلین اوپن چیمپئن آریا نا سیبالینکا گرینڈ سلام جیتنے کے باوجود دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ چین کی آسٹریلین اوپن فائنلسٹ ژینگ کنوین 8 درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں داخل ہوگئی ہیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربین سٹار نوویک جوکووچ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ۔

سپین کے کارلوس الکاراز دوسرے نمبر پر قائم ہیں ،نئی درجہ بندی کے مطابق پہلی چھ پوزیشنز برقرار ہیں۔ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف تیسرے،آسٹریلین اوپن چیمپئن اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر بدستور چوتھے ،روس کے آندرے روبلوف پانچویں،جرمنی کے الیگزینڈرزویروف چھٹےنمبر پر بدستور قائم ہیں۔ ڈنمارک کے ہولگر رونےاور پولینڈ کے ہوبارٹ ہرکاز ایک ،ایک جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے تین درجہ ترقی پائی ہے۔

بالترتیب ڈنمارک کے ہولگر روآٹھویں سے ساتویں، پولینڈ کے ہوبارٹ ہرکاز نویں سے آٹھویں جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز تین درجہ ترقی پاکر 12 ویں سے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ادھر ویمنز سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلین اوپن کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں شکست کے باوجود پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں وہ اپنے بہترین ریٹنگ پوائنٹس کی بنیاد پر پہلے نمبر پر قائم ہیں ، ان کے نئی درجہ بندی کے مطابق ریٹنگ پوائنٹس 9770 ہیں جبکہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کی فاتح بیلاروس کی آریانا سابالینکا دوسرے نمبر پر بدستور قائم ہیں تاہم ان کے آئیگا سویٹیک سے 865 ریٹنگ پوائنٹس کم ہیں ، آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل کے بھر پور دفاع کے بعد ان کے ریٹنگ پوائنٹس 8905 ہیں۔

امریکی ٹینس کھلاڑی کوکوگف ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے سے تیسرے جبکہ امریکا کی جیسیکا پیگولا بھی ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں،قزاخستان کی ایلینا ریباکینا دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہیں،تیونس کی اونس جبیرچھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ چین کی آسٹریلین اوپن فائنلسٹ ژینگ کنوین 8 درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں داخل ہوگئی ہیں اور وہ نئی درجہ بندی کے مطابق 8 درجے ترقی پاکر 15 ویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

جمہوریہ چیک کی مارکیٹا ونڈروسووا ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں جبکہ یونانی ٹینس کھلاڑی ماریہ سکاری ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔

جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا گیارہویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔یوکرین کی ڈیانا یاسٹریمسکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے باعث لمبائی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 64 درجے ترقی پاکر 29 ویں پوزیشن پر پہنچنے کے بعد ٹاپ 30 میں داخل ہوگئی ہے۔