وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے 9ارب76کروڑ96 روپے کے فنڈز جاری کردیئے

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے مجموعی طور پر9ارب75کروڑ96 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کےلئے 24 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے مجموعی طور پر9ارب75کروڑ96 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کےلئے 24 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں کنگ حمد ہسپتال کےلئے 31 کروڑ، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کےلئے 80 کروڑ، صوبوں کے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کےلئے ایک ارب54کروڑ، قومی پروگرام برائے فیملی پلاننگ کےلئے 2 ارب 19 کروڑ، ای پی آئی پروگرام کےلئے 4ارب33کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

Leave a Reply