کرائسٹ چرچ ۔ 22 فروری (اے پی پی) روس ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ روس ٹیلر نے ناقابل شکست 102 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اور اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی …
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ ۔ 22 فروری (اے پی پی) روس ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ روس ٹیلر نے ناقابل شکست 102 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اور اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بناکر پروٹیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 290 رنز کا ہدف دیا۔ کیویز بلے باز روس ٹیلر ناقابل شکست 102، نیشام ناقابل شکست 71 اور کپتان کین ولیمسن 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بناسکی۔ ڈی کوک اور پیریٹوریس نے نصف سنچریاں سکور کیں، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 45 رنز بنائے۔ کیویز کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، سانٹنر نے 2 جبکہ ٹم ساﺅتھی، گرینڈہوم اور سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔








