اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ سیال چائینہ ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے19 فروری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش چین میں28مئی سے30مئی 2024تک منعقد ہو گی۔ نمائش میں چاول ، تل کے بیج،گوشت ، پھل ، سبزیاں ،چاکلیٹ، …
عالمی تجارتی نمائش’’ سیال چائینہ ایگزبیشن‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ سیال چائینہ ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے19 فروری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش چین میں28مئی سے30مئی 2024تک منعقد ہو گی۔
نمائش میں چاول ، تل کے بیج،گوشت ، پھل ، سبزیاں ،چاکلیٹ، سی فوڈ پراڈکٹس ،خشک پھل ، بیکری آئٹم ، مٹھائی ، سنیکس ، پاستہ ، دلیہ ، فروزن اور گوشت سے تیار کردہ مقامی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔
مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








