وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پولیو کے خاتمے کا ایک طویل سفر طے کر چکا ہے،سائرہ افضل تارڑ

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پولیو کے خاتمے کا ایک طویل سفر طے کر چکا ہے، پولیو کے خاتمہ میں گرانقدر کامیابیاں حاصل کی ہیں جنھیں اقوام عالم میں خوب سراہا جا رہا ہے،سائرہ افضل تارڑ اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پولیو کے خاتمے …

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پولیو کے خاتمے کا ایک طویل سفر طے کر چکا ہے، پولیو کے خاتمہ میں گرانقدر کامیابیاں حاصل کی ہیں جنھیں اقوام عالم میں خوب سراہا جا رہا ہے،سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پولیو کے خاتمے کا ایک طویل سفر طے کر چکا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ہم نے اس ضمن میں گراں قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں جنھیں اقوام عالم میں خوب سراہا جا رہا ہے۔انھوں نے ایک بیان میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیو تدارک کے پروگرام کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے نگرانی اور کڑے احتساب کے نظام کو یقینی بنائیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کامیابی اور طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے ہمیں نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ پولیو کے تدارک کے پروگرام سے منسلک تمام افراد کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے انہیں احتساب کے دھارے میں لانا چاہیے۔

Leave a Reply