پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے سات برس مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرِتسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا تھا۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے سات برس مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرِتسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے یومِ استحصال کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بھارت کے غیرقانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی جرات، ثابت قدمی اور غیرمتزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جاری منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا جیسا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں اس حق کی ضمانت دی گئی ہے۔

مزید خبریں