پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور کا انعقاد،باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور کا انعقاد،باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
واشنگٹن۔5اگست (اے پی پی):پاکستان اور امریکا نے واشنگٹن میں انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور کا انعقاد کیا جس دوران اس شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرات بارے تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر بھی انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔