نائب وزیراعظم اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے،مقبوضہ بیت المقدس بارے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے،مقبوضہ بیت المقدس بارے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

عمان ۔5اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے جہاں وہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اردن کی میزبانی میں منعقد ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق عمان آمد پر نائب وزیراعظم کا استقبال اردن کی وزارتِ خارجہ و سمندر پار اردنیوں کے امور کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ برائے انسانی حقوق کی ڈائریکٹر سجا المجالی، اردن میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان اور سفارت خانے کے حکام نے کیا۔

نائب وزیراعظم بدھ کو مختلف اہم مصروفیات میں حصہ لیں گے جن میں وزارتی اجلاس میں شرکت، اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں