شدید تنقید کے بعد جیانی انفینٹینو نے فیفا کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
شدید تنقید کے بعد جیانی انفینٹینو نے فیفا کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

مزید خبریں
رباط ۔5اگست (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی تجارتی اور ایونٹ آپریشنز کو فروخت کرنے کے متنازع منصوبے پر بڑھتی ہوئی شدید تنقید کے بعد صدر جیانی انفینٹینو نے مراکش کے شہر رباط میں عالمی فٹ بال باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق فیفا کے اس منصوبے کی مخالفت میں اب کئی اہم شخصیات کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔ فیفا کے سربراہ برائے عالمی فٹ بال ڈیولپمنٹ آرسین وینگر، سیکرٹری جنرل ماتیاس گرافسٹراؤم اور اردن فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پرنس علی نے اس منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پرنس علی نے 2 بار فیفا صدارت کا الیکشن بھی لڑا ہے، جبکہ 2016 میں انفینٹینو پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے۔پرنس علی نے فیفا پر بلیک میلنگ کا الزام بھی عائد کیا، جبکہ سیکرٹری جنرل نے ایک اندرونی ای میل میں اسے ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا۔
آرسین وینگر نے ایک بیان میں واضح کیا کہ فیفا کی خودمختاری اور شفافیت کے لیے اس منصوبے کو منسوخ کرنا "انتہائی ضروری اور ناگزیر” تھا۔ اس شدید تنازع کے بعد صدر کے سینئر مشیر کارلوس کورڈیرو پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، جبکہ یو ای ایف اے (یوئیفا) کی جانب سے قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔







