سرگودھا۔22 فروری(اے پی پی ) حکومت عوامی خوشحالی اور ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘عوام سے کئے گئے گیس کی فراہمی کے وعدہ کو پورا کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلےمانی سےکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے چک نمبر67 جنوبی مےں سوئی گےس فراہمی کا افتتاح کر تے ہوئے کےا۔انہوںنے کہا کہ اےن اے 65 مےں 60 سے زائد چکوک مےں سوئی …
حکومت عوامی خوشحالی و ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘ محسن شاہ نواز رانجھا
سرگودھا۔22 فروری(اے پی پی ) حکومت عوامی خوشحالی اور ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘عوام سے کئے گئے گیس کی فراہمی کے وعدہ کو پورا کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلےمانی سےکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے چک نمبر67 جنوبی مےں سوئی گےس فراہمی کا افتتاح کر تے ہوئے کےا۔انہوںنے کہا کہ اےن اے 65 مےں 60 سے زائد چکوک مےں سوئی گےس فراہمی کے منصوبوں پر کام تےزی سے جاری ہے ‘حلقہ کےلئے خصوصی طورپر 72 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے پر وزےر اعظم محمدنواز شرےف کے مشکور ہےں ‘عوام سے کئے گئے تمام انتخابی وعدے پورے کئے جارہے ہےں‘تقریب میں اےم پی اے مےاں مناظر علی رانجھااور مسلم لےگ (ن)کے راہنما مہر حاجی نسےم اختر بھی موجود تھے۔









