اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ آزاد کشمیر اور پنجاب کی مجموعی صورتحال ،امن و امان اور ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، ایل او سی پر بلااشتعال بھارتی جارحیت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں جاری ہونے …
صدر آزاد کشمیر کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ آزاد کشمیر اور پنجاب کی مجموعی صورتحال ،امن و امان اور ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، ایل او سی پر بلااشتعال بھارتی جارحیت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے بتایا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی کےلئے وزیراعظم راجہ فاروق حید ر خان کی قیادت میں ان کی ٹیم ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ریاست کو پاک چین اقتصادی راہدری کا حصہ بنا لیا گیا ہے، مانسہرہ سے مظفرآباد تا میرپور موٹروے کے ساتھ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع بالواسطہ یا بالاواسطہ منسلک ہو جائیں گے، توانائی کے دو بڑے منصوبے سی پیک کے تحت بن رہے ہیں جن میں کروٹ اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔









