اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی قوانین ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارتی رہنماﺅں کے وعدے کے مطابق پاکستان کا موقف جائز اور قانونی ہے،اہل پاکستان اور ماہرین قانون اس اصولی موقف پر مستقل مزاجی سے قائم رہیں، کشمیر پر کوئی خفیہ مذاکرات، درپردہ بات چیت یا کوئی سمجھوتا …
کشمیر پر کوئی خفیہ مذاکرات، درپردہ بات چیت یا سمجھوتا کشمیریوں کے لئے قابل قبول نہیں ہو گا، صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی قوانین ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارتی رہنماﺅں کے وعدے کے مطابق پاکستان کا موقف جائز اور قانونی ہے،اہل پاکستان اور ماہرین قانون اس اصولی موقف پر مستقل مزاجی سے قائم رہیں، کشمیر پر کوئی خفیہ مذاکرات، درپردہ بات چیت یا کوئی سمجھوتا کشمیریوں کے لئے قابل قبول نہیں ہو گا، مسئلہ کشمیر پر کھلے ماحول میں مذاکرات ہوں جس میں پاکستان، بھارت، کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی نمائندگی ضروری ہے، کشمیر کے حوالے سے ہماری آواز کمزور اور ارادہ متزلزل نہیں ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے گزشتہ روز یہاں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خطے کی ابھر تی ہوئی معاشی طاقت ہے ۔









