پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 55 پیسے تھا۔ واضح رہے کہ جنوری میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 55 پیسے تھا۔

واضح رہے کہ جنوری میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے سستا ہوا ہےتاہم فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی )کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 279.8 روپے اور 281.5 روپے رہی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یورو کی قیمت گزشتہ روز 302.68 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 35 پیسے کمی کے ساتھ 302.33 روپے پر بند ہوئی۔

جاپانی ین بدستور برقرار رہا اور 1.89 روپے پر بند ہوا جبکہ برطانوی پانڈ کی شرح تبادلہ میں 59 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جو 354.85 روپے کے آخری بند ہونے کے مقابلے میں 354.26 روپے پر ٹریڈ ہوا۔اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح مبادلہ 02 پیسے کی کمی سے 76.09 روپے پر بند ہوئی۔

مزید خبریں