پیرس ۔ 22 فروری (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکا اور یورپ میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمنسٹی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے غصے اور تقسیم کی سیاست کا ایک نیا رخ سامنے آیا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد خصوصاً فرانس …
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکا اور یورپ پر تنقید

مزید خبریں
پیرس ۔ 22 فروری (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکا اور یورپ میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمنسٹی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے غصے اور تقسیم کی سیاست کا ایک نیا رخ سامنے آیا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد خصوصاً فرانس میں انسانی حقوق کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق فرانس میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے نام پر انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ لندن کے بجائے پیرس سے جاری کی گئی ہے۔








