اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ او سی اے سی کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پی ایس او کے 4.51ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
پاکستان سٹیٹ آئل کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 7ماہ میں 16فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ او سی اے سی کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پی ایس او کے 4.51ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 5.35ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔
جنوری میں پی ایس او کے 0.66ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے ۔ دسمبر میں پی ایس او کے 0.60ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔ گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں رواں سال جنوری میں پی ایس او کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7فیصد کی کمی ہوئی ۔
گزشتہ سال جنوری میں پی ایس او کے 0.70 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال جنوری میں کم ہو کر 0.60ملین ٹن ہو گئی ۔ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پی ایس او کے 1.92 ملین ٹن پٹرول ،2.02ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.15ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے ۔








