پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ کو سال 2016ءکی آخری سہ ماہی کے دوران 799ملین روپے کا خالص منافع

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ نے سال 2016ءکی آخری سہ ماہی کے دوران 799ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے ۔ اس طرح اکتوبر تا دسمبرکے دوران کمپنی کے نفع میں 43فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2015ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو557 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا ۔ کمپنی کے خالص منافع میں ہونے …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ نے سال 2016ءکی آخری سہ ماہی کے دوران 799ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے ۔ اس طرح اکتوبر تا دسمبرکے دوران کمپنی کے نفع میں 43فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2015ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو557 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا ۔ کمپنی کے خالص منافع میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں فی حصص آمدنی اکتوبر تا دسمبر2015ءکی 2.45 روپے آمدن کے مقابلے میں اکتوبر تا دسمبر2016ءکے دوران 3.52 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

Leave a Reply