سید علی گیلانی کا پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار شہید ندیم خطیب کو خراج عقیدت

سرینگر ۔ 23 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے 5ماہ قبل پیلٹ لگنے سے زخمی ہونیوالے نوجوان وسیم محمد ٹھوکر کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ اور پیلٹ چلانے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …

سرینگر ۔ 23 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے 5ماہ قبل پیلٹ لگنے سے زخمی ہونیوالے نوجوان وسیم محمد ٹھوکر کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ اور پیلٹ چلانے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نہتے کشمیریوں پر بدترین ظلم و تشدد میں ملوث اہلکاروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ شہید نوجوان کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اورشہداءکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پیلٹ گن کو اگرچہ ماہرین نے ایک مہلک ہتھیار قرار دیا ہے اور اس کے استعمال سے لوگ شہید اور عمر بھر کیلئے معذور ہورہے ہیں، تاہم جموںو کشمیر میں آج بھی اس کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply