سونے کے نرخ میں 1200 روپے فی تولہ کی کمی

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے کی کمی ہوئی اور پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 214,800 روپے رہی جبکہ گزشتہ ہفتہ کے آخری تجارتی دن قیمت 216,000 رہی تھی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,029 روپے کی کمی سے 185,185 روپے کے مقابلہ میں 1,84,156 روپے …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے کی کمی ہوئی اور پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 214,800 روپے رہی جبکہ گزشتہ ہفتہ کے آخری تجارتی دن قیمت 216,000 رہی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,029 روپے کی کمی سے 185,185 روپے کے مقابلہ میں 1,84,156 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 169,753 روپے کے مقابلہ میں 1,68,810 روپے تک کم ہو گئی۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,600 روپے اور 2,229.08 پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,059 ڈالر سے 11 ڈالر کم ہوکر 2,048 ڈالر ہوگئی۔

مزید خبریں