پی او ایل کےبعد ازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 22 فیصد کی نمو

70
Pakistan Oil Field

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):پاکستان آئل فیلڈ (پی او ایل) کےبعد ازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کےپہلے 6 ماہ میں پی او ایل کو 17.57 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 14.35 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پی او ایل کی فی حصص آمدنی 61.93 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 50.57 روپے تھی۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی او ایل کو 7.87 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہو ا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 32 فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں پی او ایل کو 5.95 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ دوسری سہ ماہی میں پی او ایل کی فی حصص آمدنی 27.73 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 20.98 روپے تھی۔