اٹک سیمنٹ فیکٹری کے بعد ازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اٹک سیمنٹ فیکٹری کے بعد ازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکی گیا ہے۔ کمپنی کی طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اٹک سیمنٹ کو 2.040 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 264 …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اٹک سیمنٹ فیکٹری کے بعد ازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکی گیا ہے۔

کمپنی کی طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اٹک سیمنٹ کو 2.040 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 264 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹک سیمنٹ فیکٹری کو 560 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 14.85 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.08 روپےتھی۔

مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 497 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 445 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.62 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.24 روپےتھی۔

مزید خبریں