قومی سائیکلنگ ٹیم کو ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے این او سی جاری

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی سائیکلنگ ٹیم کو ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ بحرین میں شروع ہوچکی ہے اور یہ چیمپئن شپ 3 مارچ تک جاری رہے گی،قومی سائیکلنگ ٹیم کے دستہ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی سائیکلنگ ٹیم کو ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ بحرین میں شروع ہوچکی ہے اور یہ چیمپئن شپ 3 مارچ تک جاری رہے گی،قومی سائیکلنگ ٹیم کے دستہ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم احمد وڑایچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ، ٹیم منیجر محمد ہارون، کوچ نثاراحمد، سائیکلنگ میکنیک محمد بران جبکہ کھلاڑیوں میں محمد ارسلان انجم، تنزیل خان، حبیب اللہ، محمد فرمان، برہان اشرف اور عبدالباسط شامل ہیں، سید اظہر شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی میں مظاہرہ کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply