واشنگٹن ۔ 24 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار اس موضوع پر بات کی ہے۔انھوں نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کی استعداد میں پیچھے رہ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ …
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی جوہری برتری کے لیے پرعزم

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 24 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار اس موضوع پر بات کی ہے۔انھوں نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کی استعداد میں پیچھے رہ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ شاندار بات ہو گی کہ کسی بھی ملک کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں لیکن بصورتِ دیگر امریکا کو اس سلسلے میں سرِفہرست ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے شخص ہیں جو یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کسی کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، مگر ہم کسی مک سے پیچھے نہیں رہیں گے چاہے وہ ہمارا دوست ملک ہی کیوں نہ ہو۔








