بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، 11 رنز پر سات کھلاڑی میدان بدر ہوئے

پونے ۔ 24 فروری (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، 11 رنز پر سات کھلاڑی میدان بدر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پونے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف نے بھارتی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، صرف 24 گیندوں پر 6 کھلاڑی آﺅٹ کئے، 95 پر بھارت کے تین کھلاڑی آﺅٹ تھے جبکہ بقیہ سات کھلاڑی …

پونے ۔ 24 فروری (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، 11 رنز پر سات کھلاڑی میدان بدر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پونے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف نے بھارتی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، صرف 24 گیندوں پر 6 کھلاڑی آﺅٹ کئے، 95 پر بھارت کے تین کھلاڑی آﺅٹ تھے جبکہ بقیہ سات کھلاڑی محض 11 رنز کا اضافہ کر سکے، یہ بھارت کی ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی ہے، اس سے قبل 1989-90 میں کرائسٹ چرچ کے مقام پر بھارت کے آخری سات بیٹمسین صرف 18 رنز کا اضافہ کر سکے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply