رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 105 ملین ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 105 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 17فروری 2017ءکو زرمبادلہ کا مجموعی حجم 21.930ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ 10 فروری 2017ءزرمبادلہ کے ذخائر21.825 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں34.4ملین ڈالر کے اضافہ …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 105 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 17فروری 2017ءکو زرمبادلہ کا مجموعی حجم 21.930ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ 10 فروری 2017ءزرمبادلہ کے ذخائر21.825 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں34.4ملین ڈالر کے اضافہ سے ان کا مجموعی حجم 17.028 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس سے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس 16.99ارب ڈالر کا زرمبادلہ موجود تھا۔ اسی طرح دیگربینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائرمیں 71ملین ڈالرکے اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر4.902ارب ڈالر تک بڑھ گئے۔

Leave a Reply