جنیوا ۔ 24 فروری (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2005ء سے 2015ءکے دوران اس بیماری میں اضافے کی وجوہات میں عالمی آبادی میں اضافے کے علاوہ اوسط عمر میں اضافہ …
دنیا میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
جنیوا ۔ 24 فروری (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2005ء سے 2015ءکے دوران اس بیماری میں اضافے کی وجوہات میں عالمی آبادی میں اضافے کے علاوہ اوسط عمر میں اضافہ بھی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈپریشن کے مرض کے خطرات عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔








